ملک کی سلامتی کے حوالے سے جمہ مبارک کے روز گونر ہاؤس کوئٹہ میں قرآن خوانی کا اہتمام
کوئٹہ:ملک کی ترقی و سلامتی، امت مسلمہ اور تمام انسانیت کی فلاح کے حوالے سے جمعہ مبارک کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا بھی شریک تھے قرآن خوانی کی روح پرور محفل میں قاری محمد فضل الحق حقانی، قاری نقیب اللہ مدنی, قاری عبدالباسط، قاری علم الدین، قاری زین العابدین اور حافظ عبدالرحمٰن، قاری عبدالصمد اور قاری محمد قسیم بھی شامل تھے گورنر بلوچستان نے ایسی روح پرور محفل کا اہتمام دراصل دین مبین اسلام سے محبت اور عشق رسول ﷺ کا عملی مظاہرہ ہے انہوں نے کہا کہ دین مبین اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیا اور آخرت دونوں میں سرخرو ہو سکتے ہیں. بعدازاں شرکاء قرآن خوانی نے ملک کی ترقی و سلامتی، امت مسلمہ اور تمام انسانیت کی فلاح کیلئے خصوصی دعا کی۔
Load/Hide Comments


