جاپان میں آٹھ منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 27افراد ہلاک

اوساکا: جاپان کےمعروف شہر اوساکا کے مرکزی کاروباری علاقے میں آٹھ منزلہ عمارت کی چوتھےفلور میں آتشزدگی سے 27 افراد ہلاک ہوگئے،آگ لگنے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آسکیں،پولیس اورتحقیقاتی ادارے مصروف تفتیش ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آٹھ منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر ایک کلینک میں آگ لگی تاہم پولیس واقعے کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔جس کلینک کو آگ نےاپنی لپیٹ میں لیا وہاں دماغی امراض کا علاج کیا جاتا تھا،پولیس کو جائے وقوعہ سے 50 سال سے 60 سال کی درمیانی عمر کےمشکوک شخص کی تلاش ہے،جس کوعینی شاہدین نے بلڈنگ میں ایک پیپر بیگ لے جاتےہوئے دیکھا تھا جس سے نامعلوم چیز گر رہی تھی۔

ریسکیو عہدےدارکاکہناتھاکہ جب وہ آتشزدگی کے مقام پر پہنچے 27 افراد کو ایسی حالت میں پایا جیسے انہیں دل کا دورہ پڑا ہو۔ڈاکٹرز کاکہنا تھا کہ ان میں سے کئی افراد کارن مونوآکسائیڈ کی وجہ سےہلاک ہوئے،مرنے والے تمام افراد بظاہر معمولی زخمی تھے۔دوسری طرفپولیس کا کہناہے کہ اموات کی وجہ اس وقت تک حتمی طور پر نہیں بتائی جاسکتی جب تک پوسٹ مارٹم نہیں ہوتا تاہم تفتیش کررہے ہیں کہ آگ لگائی گئی تھی یا حادثاتی طور پریہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں