مکمل لاک ڈاؤن کر لیں تو بھی کورونا نہیں رکےگا، عمران خان

کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے کورونا ریلیف فنڈ ٹیلی تھون نشریات جاری ہے جس میں وزیراعظم عمران خان خود شریک ہیں۔وزیراعظم عمران خان "احساس ٹیلی تھون” پروگرام کے تحت عوام سے براہ راست عطیات وصول کررہے ہیں اور اب تک 2ارب 65کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جمع ہوچکے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حکومت پیسہ خرچ کررہی ہے لیکن متاثرین اتنے ہیں کہ اس کےلیے بہت زیادہ رقم درکار ہے لہٰذا لوگ دل کھول کر عطیات دیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ آنےوالے وقت میں پوری قوم کو مشقت کرنا پڑے گی، کوئی حکومت اس ورونا کا مقابلہ اکیلے نہیں کرسکتی،پوری قوم کو مل کر کورونا کا مقابلہ کرنا پڑے گا۔عمران خان نے کہا کہ قوم سے کہتا ہوں کہ پوری طرح احتیاط کریں، اس وائرس کے پھیلنے کی رفتار دیگر وباؤں سے مختلف ہے، وشش کریں کہ سماجی فاصلہ اختیار کریں اور احتیاط کریں۔وزیراعظم نے کہا کہ میری کوشش ہےکہ شرح سود اور کم ہوجائے، جیسے جیسے چیزیں کھلتی جائیں گی کورونا وبا بڑھتی جائےگی البتہ پاکستان میں اب تک جو ٹرینڈ نظر آرہا ہے اس سے لگتا ہے کہ زیادہ کیسز نہیں ہوں گے۔ابھی جو لوگوں کو پیسےدیےجارہے ہیں پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں دیے گئے، وزیراعظم وزیراعظم عمران خان نے احساس کفالت پروگرام کے تحت ایمرجنسی کیش پروگرام میں فی خاندان 12 ہزار روپے کی تقسیم کے حوالے سے بتایا کہ ابھی جو لوگوں کوپیسےدیےجارہےہیں پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں دیےگئے۔انہوں نے کہا کہ ہم جو 12ہزارروپےدےرہےہیں اس میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں، زیادہ رقم سندھ میں تقسیم کی گئی جہاں ہماری حکومت بھی نہیں ہے، احساس پروگرام جیسا شفاف پروگرام پاکستان کی تاریخ میں نہیں دیاگیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کامطلب ہےکہ جہاں کورونا پھیلا وہاں کنٹرول کریں ے، سب ممالک سمجھ رہےہیں کہ مکمل لاک ڈاؤن نہیں کیاجا سکتا، خوف ہےکہ چھوٹاکاروبارکہیں مکمل طورپرختم نہ ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ آپ عدالتوں اورجیلوں میں چلےجائیں وہاں سارےغریب لوگ ہیں، غریب لوگ سرکاری اسپتال اور طاقتور اچھے اسپتالوں میں علاج کراتے ہیں، کوئی بھی فیصلہ کرناہےتوپورےپاکستان کیلئے ہونا چاہیے اشرافیہ کیلئے نہیں۔ہماری قسمت میں یہ ہی رہ گیاہےکہ مانگتےرہو، جاویدمیاندادٹیلی تھون میں شریک سابق پاکستانی کرکٹر جاوید میانداد نے کہا کہ ‘میں وزیر اعظم سے یہ کہوں گاکہ ہماری قسمت میں یہ ہی رہ گیا ہے کہ مانگتےرہو۔جاویدمیانداد نے مزید کہا کہ کھانے والے تو نکل گئےکسی نے لگایا تک نہیں، اب امید ہےکہ پاکستان کےحالات اچھےہوں گے، لوگ معاشی حالات کےباعث مررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ پورا لاک ڈاؤن بھی کر لیں توپھر بھی کورونا نہیں رکےگا، ہمیں کورونا وائرس کے ساتھ رہناپڑےگا، ہمارےعلماء نے ضمانت دی ہے اور اب ان کی ذمےداری ہے، اگرخلاف ورزی ہوئی توہم مساجد بندبھی کردیں گے


