اب ہر الیکشن کا نتیجہ عمران خان کو جانے کی خبر دے گا،مریم اورنگزیب
اسلام آباد:مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کے خیبرپختونخواہ کے الیکشن کے ٹویٹ پہ ردِ عمل آگیا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب آپ نے بھی مان لیا کہ آپ سمیت سیلیکٹرز کی سیلیکشن اچھی نہیں تھی۔ جب ووٹ اور اُمیدوار چوری کے ہوں نعرے،وعدے جھوٹ ،لوٹ مار کا بازار گرم کارکردگی صفر ہو عوام بے روزگاری، مہنگائی اور غربت کا شکار ہو تو یہ ہی حال ہوتا ہے جو خیبرپختونخوا میں عمران مافیا کا ہوا۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان نے لکھا کہ اب ہر الیکشن کا نتیجہ آپ کو آپ کے جانے کی خبر دے گا۔ معاملہ آپ کے امیدواروں کے سیلیکشن کا نہیں ہے، عمران صاحب کنوئیں کا گندا پانی چند ڈول نکالنے سے پاک نہیں ہو جاتا۔
Load/Hide Comments


