سب سے گھناؤنا جرم جنسی بدکاری،اللہ نے سنگین سزامقررکی ہے،سعودی مفتی
اریاض :سعودی عرب کے مفتی اعظم اور ممتاز عالم دین، علمی تحقیق و افتا کونسل کے صدر الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے اقوام متحدہ کی قرارداد کے متن پر اپنے تحفظات کے حوالے سے سعودی عرب کے ٹھوس موقف کی توثیق کی ہے اور کہاہے کہ جنسی شناخت اور جنسی رجحان جیسی اصطلاحات ہماری عرب اور اسلامی روایات اور تشخص کے منافی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ سب سے گھناؤنے جرائم میں سے جنسی بدکاری کا جرم ہے۔ اس جرم کے مجرم کے لیے اللہ تعالی نے سنگین سزا مقرر کی ہے۔ اس طرح کے جرائم کے حامل پراللہ تعالی نے دنیا اور آخرت میں لعنت بھیجی اوران کے کے لیے ابدی پھٹکار ہے۔انہوں نے اس حوالے سے قران کریم کی آیت کا حوالہ دیا۔خدا غیور ہے۔ کسی مومن کے لیے یہ مناسب نہیں کہ وہ اللہ کی غیرت کو للکارے، جس چیز کو حرام ٹھہرایا ہے اس کی حرمت کا خیال نہ رکھے، اللہ تعالی نے فواحش کوحرام قرار دیا ہے۔


