‎نواز شریف ابھی آئے نہیں اور حکومت کی ‘ٹلی’ بج گئی, رانا ثنا کا شیخ رشید کو جواب

مسلم لیگ ن کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف آئیں گے تو عمران نیازی، شیدا ٹلی اور کرائے کے ترجمانوں کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔
وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ قوم اپنے قائد نواز شریف کا استقبال کرنے کیلئے تیار ہے، ‎جن کا اپنا ٹکٹ عوام کاٹ چکے ہیں وہ اپنے ٹکٹ کی فکر کریں، نواز شریف ابھی آئے نہیں اور حکومت کی ’ٹلی‘ بج گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ‎نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف بس الزامات ہی ہیں ثبوت کوئی نہیں ہے، نواز شریف کے واپس آنے کا خوف انہیں سونے نہیں دے رہا۔
’نواز شریف پاکستان آنا چاہیں تو 24 گھنٹے میں ویزا دوں گا، ٹکٹ اپنی جیب سے بھیجوں گا‘
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نالائقی، نااہلی اور کرپشن کا سونامی لانے والوں کی چیخیں نکل رہی ہیں، آپ کو جو کرنا ہے کریں جو کہنا ہے کہیں لیکن جانا تو پڑے گا۔
رہنما ن لیگ کا کہنا تھاکہ بوکھلائے ہوئے عمران نیازی نے گھبراہٹ میں پارٹی آئین ہی ختم کر دیا، ‎عمران نیازی کے لیے ایک ہی پیغام ہے کہ "بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے”۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ جب نواز شریف آئیں گے تو عمران نیازی، شیدا ٹلی اور کرائے کے ترجمانوں کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملنی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں