معذور افراد کو کوٹہ پر روزگار فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،نذر محمد بلوچ
کوئٹہ: صوبائی محتسب نذر محمد بلوچ نے کہا ہے کہ معذور افراد کو سرکاری محکموں میں مختص کوٹہ پر روزگار فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے لہذا اس حوالے سے وہ معذور افراد جو سرکاری محکموں میں ٹیسٹ انٹرویوز کے بعد مطلوبہ معیار پر کامیاب قرار دیئے گئے ہیں اور پھر بھی انہیں تعیناتی کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہے تو وہ بطورِ صوبائی محتسب ہمیشہ معاشرے کے ان مخصوص افراد کی داد رسی کے لئے بھرپور اقدامات کریں گے لہذا اس ضمن میں ضلع دکی سے تعلق رکھنے والے معذور شخص نیک محمد نے صوبائی محتسب کو درخواست دی تھی کہ وہ محکمہ تعلیم کے نان ٹیچنگ اسٹاف میں چوکیدار کی پوسٹ پر معذوروں کے کوٹہ پر منتخب ہوئے اور DRC کی سفارشات پر سیکرٹری تعلیم نے ان کے باقاعدہ آرڈرز بھی جاری کیے لیکن DEO دکی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر آرڈرز روک دیئے، صوبائی محتسب کے حکم پر محتسب آفس کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید عبد الحفیظ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سے آرڈرز فراہم نہ کرنے کی وجوہات طلب کیں، بعد ازاں DEO دکی نے وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ شکایت کنندہ کے خلاف CRC میں میر خان نامی شخص نے درخواست دی ہے اور حکام بالا کی ہدایت کی روشنی میں کسی بھی فرد کے خلاف CRC یا کسی دوسرے متعلقہ فورم پر درخواست دی جائے تو اس وقت تک آرڈرز فراہم نہیں کیے جاسکتے جب تک CRC اس بارے میں مکمل تحقیقات نہ کرے، صوبائی محتسب کے احکامات کی روشنی میں CRC کی میٹنگ طلب کی گئی اور تحقیقات کے بعد معذور افراد کے کوٹہ پر شکایت کنندہ نیک محمد کو تعیناتی کے آرڈرز فراہم کیے گے، اپنے شکایت کے ازالہ پر نیک محمد نے بذریعہ خط صوبائی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔


