ضلع زیارت اور نواحی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری

کوئٹہ (انتخاب نیوز)بلوچستان کے سیاحتی مقام زیارت اور ان کے نواحی علاقوں چوتیر، کاژہ، تاندوانی اور شیرین میں آج سہ پہر سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے وہاں کے موسم سرد ہونے لگا ہے یاد رہے کہ ضلع زیارت اور اس کے نواحی علاقے پچھلے ڈیڑھ سال سے قحط سالی کی لپیٹ میں تھے اور وہاں کے کاریزات اور کنویں خشک ہونے لگے تھے ،ادھر محکمہ موسمیات کی جانب سے ہونے والے پریس ریلیز میں جنوری کے 6 تاریخ تک زیارت سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیز بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں