خضدار، شوکڑ و ڈیمز کی تعمیرات میں ناقص مٹیریل کا استعمال، لاکھوں افراد کیلئے خطرہ
خضدار(انتخاب نیوز) خضدار شوکڑو ڈیمزکی تعمیرات میں ٹھیکدار کی مبینہ ناقص مٹیریل کا استعمال کروڑوں روپئے کے لاگت سے بننے والی ڈیمزسینکڑوں گھروں کیلئے شدید خطرے کا سبب بن گء ہے شوکڑو ڈیم کے اردگرد کے آبادیوں کو ڈیمز کے ٹوٹنے پر شدید خطرہ لاحق ہوسکتی ہے شوکڑو چیک ڈیم کے ناقص کام کی بدولت نزدیکی آبایوں میں سرفہرست شہیدسکندرکالونی،شہزاد سٹی،قادر آباد،بولان مائننگ کمپنی،مینگل آباد،میراسرارآباد ودیگر محلوں کو ڈیم کے مبینہ ناقص کام کی وجہ سے شدید خطرہ لاحق ہوسکتی ہے ٹھیکدار کی مبینہ ناقص کام ڈیم کے دیواروں کے بیناد کو بغیر کھوداء کے زمین کے اوپر سے کام کو شروع کردینا اور غیر معیاری مٹیریل استعمال کرنا قریبی آبادیوں کیلئے شدید نقصان کا پیشہ خیمہ ثابت ہوسکتی ہیں شوکڑو ڈیمز کے متعلق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوگء ویڈیو میں کہا جاتا ہے کہ شوکڑو چیک ڈیمز کے کام میں مبینہ ناقص مٹیریل استعمال ہورہا ہے اور ڈیمز کی سیمنٹ کے دیواروں کو بغیر کھوداء کے زمین کے اوپر سے دیواریں ڈالی جارہی ہے اور اس غیر معیاری بجری بھی استعمال کیاجارہا ہے جو کہ کسی بھی وقت شاکڑو چیک ڈیمز بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے ان خیالات کا اظہار خضدار کے سیاسی و سماجی عوامی حلقوں نے میڈیا کینمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے اور اعلی حکام کمشنر قلات ڈویڑن ڈپٹی کمشنر خضدارودیگر سے شوکڑو ڈیمز کے ٹھیکدار کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کا نوٹس لیکر ڈیم کے کام میں معیاری میٹریل استعمال کرنے کیلئے فوری اقدامات کرکیکام کو ماہر انجینئروں کی زیر نگرانی معائنہ کرنے کیلئے احکامات دیکر قریبی آبادیوں کے شوکڑو ڈیم کے متلعق خدشہ اور تحفظات کو فوری دور کیاجائے۔


