کراچی: سال نوکا آغاز، مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ، 11افراد زخمی
کراچی میں سال نو کے موقع پرمختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے 11 افراد زخمی ہوگئے۔پاکستان میں سال نو 2022 کا آغاز ہوگیا جس کی خوشی میں ملک کے مختلف شہروں میں نوجوان سڑکوں پر نکل آئے،آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کا مظاہرہ کیا ۔اس موقع پر کراچی میں مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 11افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے ایک بچی زخمی جبکہ سولجر بازار میں ایک شخص زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب اسلام آباد ، راولپنڈی لاہور ،کوئٹہ میں سال نو کی خوشی میں نوجوانوں نے جشن مناتے ہوئے آتش بازی کا مظاہرہ کیا۔
Load/Hide Comments


