کوئٹہ، جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ کی امان اللہ یاسین زئی سے ملاقات
کوئٹہ(انتخاب نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی کوآرڈینیٹر جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے سابق گورنر بلوچستان امان اللہ خان یسین زئی سے ملاقات کی،ملاقات میں جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے سابق گورنر بلوچستان امان اللہ خان یسین زئی کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دوستوں سے مشاورت کے فیصلہ کریں گے،اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نوابزادہ امیر شہریار خان نوشیروانی بھی موجود تھے۔
Load/Hide Comments


