حالیہ طوفانی بارشوں نے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں تباہی مچادی ہے,نواب زہری
کوئٹہ (انتخاب نیوز ) سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کا حالیہ بارشوں سے مکران اور دیگر اضلاع میں ہونیوالے نقصانات پر اظہار افسوس کرتے ہووے کہا ہے کہ طوفانی بارشوں نے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں تباہی مچادی ہے، بے یار و مددگار اور کھلے آسمان تلے بیٹھے شہریوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کےلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے، انکا مزید کہنا تھا کے بلوچستان حکومت صوبے میں غیر فعال وفاقی اداروں کو فعال کرنے کےلئے اقدامات کرے، بلوچستان حکومت صوبائی محکموں اور ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ وفاقی اداروں کو بھی فعال کرنے کےلئے اقدامات کرے، قدرتی آفات سے نمٹنے کےلئے تمام اداروں کو سامنے آکر شہریوں کی مدد کرنی چایئے،
صوبائی حکومت امدادی کارروائیوں کے بعد سروے کا عمل شروع کرکے متاثرین کی دادرسی کرے، نواب ثناءاللہ زہری
شہریوں کے املاک کے نقصانات کا ازالہ بھی بروقت کیا جائے،سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہریپیپلز پارٹی مکران ڈویژن کے کارکنا ن و عہدیداران ضلع کیچ، گوادر اور دیگر متاثر ہ علاقوں میں اپنی موجودگی اور شہریوں کے ساتھ ہرممکن تعاون کو یقینی بنائیں، نواب ثناءاللہ زہری کی ہدایت


