بیس بڑی کمپنیاں بلوچستان میں 14ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر رضامند ہے،بلوچستان بورڈ اف انوسٹمنٹ
اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے الیکٹرانیک ووٹنگ مشینوں کے استعمال سے متعلق برازیل سمیت دیگر مماملک کے کامیاب تجربات سے استفادہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،برازیل کے سفیر کے ساتھ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی ملاقات کے دوران برازیل کے سفیر کی جانب سے الیکشن کمیشن کو الیکٹرانیک ووٹنگ اور انٹرنیٹ ووٹنگ سمیت انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق بھرپور معاونت فراہم کرنے کی یقین دہائی کرائی گئی۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اووسیز ووٹنگ پر برازیل کے تجربات سے مستفید ہونے کے لئے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ایک اعلی سطح وفدنے سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں پاکستان میں برازیل کے سفیرعزت مآب Mr Olyntho Vieira سے ملاقات کی ملاقات میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے برازیل کے سفیر کوانتخابات میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے نئے قوانین کی روشنی میں ایم وی ایم، بی وی ایم اور آئی ووٹنگ پر کئے گئے پائلٹ پروجیکٹ سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ الیکشن کمیشن نئی ٹیکا لوجی کے حصول کے لئے مسلسل کاوشیں کر رہا ہے تاکہ بین الاقوامی میعار کے مطابق ٹیکنالوجی کا انتخابات میں استعمال کیا جا سکے تاہم ٹیکنالوجی کے استعما ل کے حوالے سے پاکستان برازیل جیسے ممالک جہاں پر اس کا کامیابی سے استعمال کیا جا چکا ہے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے ملاقات میں دونوں اطراف سے اس سلسلے میں ماہرین کی سطح پر رابطے، تربیت اور الیکشن کمیشن کے سٹاف کی استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت ہوئیاس موقع پر برازیل کے سفیر نے بتایا کہ برازیل میں بتدریج ای وی ایم ٹیکنالوجی کو استعمال میں لایا گیا اور اس تمام عرصے میں ای وی ایم کو الیکشن میں استعمال کے قابل بنانے کے لئے انہیں تیس سال (30)لگے ہیں برازیل کے سفیر نے ای وی ایم کے استعمال سمیت مشینوں کے انتخاب اور انتخابات میں اس کو بروئے کار لانے کے لئے اپنے بھرپور تعاون کا یقن دلایا۔انہوں نے بتایا کی برازیل میں 70 سال کی عمر تک ووٹ ڈالنا لازم ہے اور اگر کوئی ووٹ کا استعمال نہ کرے تو برازیل حکومت کی طر ف سے جرمانہ بھی عائد کیا جاتا ہے۔ اس منوقع پر سیکرٹری الیکشن کمیشن اور برازیل کے سفیر نے انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر مشترکہ طور پہ کام کرنے پر رضا مندی کا اظہار کیا بعدازاں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو ہدایات جاری کیں کہ وہ برازیل سمیت دنیا کے دوسرے ممالک کے ٹیکنالوجی کے تجربات سے بھی فائدہ اٹھائیں جن میں فلپائن، ایسٹونیا اور دیگر ایسے ممالک شامل ہیں جو انتخابات میں ای وی ایم اور آئی ووٹنگ کی ٹیکنالوجی کو استعمال کر رہے ہیں۔


