گوادر،میر حمل کلمتی کا بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
گوادر(انتخاب نیوز)ممبر صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی کا حالیہ بارشوں تباہ کاریوں کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں متاثرہ گھروں کے دورے پر پہنچ گئے،اس موقع پر انکے ہمراہ گوادر کے معروف سیاسی و سماجی رہنماء میر ارشد کلمتی بھی موجود تھے،انہوں نے گوادر شہر کے متاثرہ گھروں میں موجود جمع پانی کو نکلنے کے لیے ٹینکرز اور جرنیٹرز فراہم کرنے بعد پانی نکلنے کے عمل کا جائزہ لیا،انہوں نے زیر آب آنے والے علاقوں میں جاری نکاسی آب کے عمل تیز کیا جائے انتظامی آفیسران اور جی ڈی اے کے آفیسران کو ہدایات کی دی،مختلف علاقوں کے گھروں اور گلیوں سے پانی نکلنے کے لیے جی ڈی اے کی ٹینکروں کو بھی جی ڈی اے آفیسر ان کے سربراہی میں روانہ کردیا،انہوں نے اعلان کیا کہ ضلع بھر میں پانی گھروں سے نکلنے کے لیے اضافی ٹینکرز، موٹرز، جرنیٹرز کا انتظام کیا جارہا ہے۔
Load/Hide Comments


