بغداد ائیرپورٹ میں وکٹوری اڈے پرراکٹوں سے حملہ

بغداد:ایک عراقی سیکیورٹی ذرائع نے بتایاہے کہ بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وکٹوری بیس کو نشانہ بنانے کے لیے راکٹوں سے حملہ کیا گیا جس میں مغربی بغداد سے چارکاتیوشا راکٹوں سے کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بغداد سینٹر فار ڈپلومیٹک سپورٹ جس میں بین الاقوامی اتحادی افواج شامل ہیں، بغداد کے ہوائی اڈے پر سابقہ وکٹوری اڈے پردو ڈرونز کے ذریعے حملہ کیا گیا جن پر انتقامی کارروائی لکھا ہوا تھا۔عراقی میڈیا نے اطلاع دی کہ بغداد کے ہوائی اڈے کے سفارتی علاقے پر فجر کے وقت دو ڈرون سے حملہ کیا گیا تاہم اسے سی آر اے ایم دفاعی نظام سے مار گرایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ دو ڈرون امریکی اڈے کی حدود سے باہر گرے۔ پہلا شوٹنگ رینج کے قریب اور دوسرا عراقی افسران کی لابی کے قریب گرا۔ذرائع نے وضاحت کی کہ دونوں طیارے دھماکہ خیز مواد کے ماہر کی رائے کے مطابق دھماکہ خیز مواد لے کر جا رہے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ جب ڈرون طیارے سے حملہ کیا گیا تو اس وقت ہوائی اڈے پر سول طیاروں کی آمد ورفت جاری تھی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ عراق میں ہوائی اڈوں پر حملے عسکریت پسندوں کی طرف سے سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں