صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی ایک بار پھر کورونا کا شکار ہوگئے

اسلام آباد:صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی ایک بار پھر کورونا کا شکار ہوگئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ جاری کردہ اپنے ایک ٹوئٹ میں ترجمان ایوان صدر کا کہنا تھا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو پھر کورونا وائرس ہو گیا ہے اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کرکے تمام تر مصروفیات ترک کردی ہیں۔ترجمان کے مطابق صدرمملکت عارف علوی ویکسینیشن کے تمام مراحل مکمل کر چکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں