بلو چستان، کو روناوئرس کے2کیس رپورٹ

کوئٹہ:بلو چستان میں کو روناوئرس کے2کیس رپورٹ متا ثرین کی تعداد 33657ہو گئی۔محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جار ی کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے6اضلا ع سے کوروناوائرس کے326ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2افرادمیں کورونا وائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ110افراد کے نتائج آنے با قی ہیں رپورٹ کے مطابق گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے شکارکوئی بھی مریض صحت یاب نہیں ہوا جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد36ہے جن میں سے2ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے 366اموات ہو چکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وئرس کی پھیلاؤ کی شرح0.61فیصدریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں