سندھ میں خواتین کو گھر گھر جاکر کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ
کراچی:سندھ میں غیر ملازمت پیشہ اور گھریلو خواتین میں کورونا ویکسی نیشن انتہائی کم ہونیکا انکشاف ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری صحت قاسم سومرو کے مطابق گھریلوخواتین کی ویکسی نیشن کم ہونے سے اومی کرون تیزی پھیل رہا ہے جس کے پیش نظر صوبے بھر میں گھریلو خواتین کی ویکسی نیشن کا ہنگامی منصوبہ شروع کررہے ہیں جس میں گھر گھر جا کر گھریلو خواتین کو کورونا کی ویکسین لگائیں گے۔قاسم سومرو نے کہا کہ اس سلسلے میں لیڈی ہیلتھ ورکرزکی تربیت جاری ہے اور آئندہ ہفتے سے گھر گھر ویکسی نیشن شروع ہوجائے گی، لیڈی ہیلتھ ورکرزکے ساتھ ساتھ خواتین ویکسی نیٹرزکوبھی ویکسی نیشن کے لیے بھیجیں گے، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور خواتین ویکسی نیٹرز مردوں اور بچوں کو بھی ویکسین لگائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورنگی، ملیر اور شرقی کیکچھ علاقوں میں خواتین کی ویکسی نیشن انتہائی کم ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ کراچی میں اومی کرون کے کیسز کی تعداد 170 ہوگئی ہے اور اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے لاک ڈان کا فیصلہ کیا جائے گا۔اسکولوں میں ویکسی نیشن کررہے ہیں، اسکولوں میں بچوں کا فیس ماسک پہننا ضروری ہے، جس کے ذریعے کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔جبکہ ماہرین صحت نے بھی خبردار کیا ہے کہ کراچی میں اومی کرون کے ساتھ ڈیلٹا ویرینٹ بھی پھیل رہا ہے، انفیکشن ریٹ بڑھتا ہے تو لاک ڈان کی طرف جاسکتے ہیں۔ وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے بتایا کہ رواں ہفتے 8 فیصد تک انفیکشن کی شرح بڑھی ہے، لاک ڈان سے متعلق اب فیصلہ حکومت کوکرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈان انفیکشن کے ریٹ سے مشروط ہے، اسپتالوں میں ابھی بوجھ نہیں پڑا لیکن ویکسی نیشن بڑھانا ہوگی اورایس اوپیزپرعمل کرنا ہوگا۔


