وزیراعلیٰ بلوچستان کا اچانک سیاحتی مقام کا دورہ، لوگوں کی بڑی تعداد کا وزیراعلیٰ سے ملاقات

، مسائل سے آگاہ کیا کوئٹہ:وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ہفتہ کی شام صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ کے ہمراہ اچانک سیاحتی مقام اوڑک کا دورہ کیا مقامی آبادی کی جانب سے سکیورٹی اور پروٹوکول کے بغیر وزیراعلئ کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کیا گیا اور لوگ بڑی تعداد میں وزیراعلئ سے ملاقات کے لیۓ پہنچ گیۓ لوگوں نے وزیراعلئ کو علاقے کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوۓ بجلی گیس اور دیگر بنیادی سہولتوں کی عدم دستیابی کی شکایات کیں لوگو ں نے جگہ جگہ وزیراعلئ کی گاڑی کو روک کر مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر لوگوں سے بات چیت کرتے ہوۓ وزیراعلئ نے کہا کہ کیسکو اور گیس کمپنی حکام کو اوڑک بھجوایا جاۓ گا اور وہ خود بھی وفاقی وزیر توانائی سے اوڑک کو گیس اور بجلی کی فراہمی کی بات کرینگے وزیراعلئ نے کہا کہ ہماری حکومت غریب عوام کی پریشانیوں کے خاتمے اور انکے گھروں میں خوشحالی لانے کا عزم رکھتی ہے اوڑک میں ترقی کا بنیادی ڈھانچہ فراہم کر کے اسے بہترین سیاحتی مقام بنائیں گے جس سے مقامی آبادی کے لیۓ روزگار کے مواقع پیدا ہونگے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالئ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے وزیراعلئ کا منصب عطا کیااللہ تعالئ نے جو مقام اور عزت دی وہ غریبوں کی دعا سے ہے انہوں نے کہا کہ امیروں کے کام تو ویسے ہی ہو جاتے ہیں ہمارا مقصد غریب طبقہ کو عزت دینا اور اسے اوپر لانا ہیہم صرف وعدے اور باتیں نہیں کام کرنے آۓ ہیں بلکہ لو گ ہمارے عملی اقدامات سے تبدیلی محسوس کرینگے وزیراعلئ نے کہا کہ میرے دروازے سب کے لیۓ کھلیں ہیں اگر آپ کا کام نہیں ہوا تو میرے پاس آئیں انہوں نے کہا کہ کوئیٹہ شہر کے اتنے قریب ہوتے ہوۓ بھی اوڑک میں زندگی کی بنیادی سہولتیں نہ ہونا افسوسناک ہیوزیراعلئ نے فوری طور پر کوئیٹہ اوڑک روڈ کی تعمیر ومرمت کی ہدایت کی مقامی لوگوں نے گرم چاۓ اور پکوڑوں سے وزیراعلئ کی خاطر مدارت کی اور کہا کہ آپ پہلے وزیراعلئ ہیں جو بغیر کسی پروٹوکول اور سیکیورٹی کے یہاں آۓ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں