ایم پی اے احمد نواز بلوچ کے بھائی غلام جیلانی انتقال کرگئے

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ایم پی اے احمد نواز بلوچ کے بھائی بی ایس او کے سابقہ متحرک عہدیدار بی این پی کے سینئر اور دیرینہ ممبر غلام جیلانی عرف (جیلو بولان وال)قضائے الہی سے کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم نے زمانہ طالب علمی سے بی ایس او کے پلیٹ فام سے سیاسی جدوجہد کا آغاز کیا۔ وہ راہشون بلوچستان سردار عطااللہ مینگل کے نظریاتی افکار کے دلدادہ تھے۔انکا شمار بی این پی کے صف اول کے اراکینز میں ہوتا تھا۔ مرتے دم تک وہ قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل کے ہر آواز پر لبیک کہنے والے ہر دم عقاب تیار رہنے والے کارکن تھے۔وہ بلوچستان کے نوجوان طبقہ اور سیاسی حلقوں میں یکساں مقبول تھے۔ بلوچستان کے سیاسی جدوجہد میں انکی بے شمار خدمات ہیں۔جیلو بولان وال حاجی شیر محمد بنگلزئی سپریڈنٹ ریونیو ڈیپارٹمنٹ،،ملک گل محمد بنگلزئی ریٹائرڈ پی ٹی سی ایل آفیسر،بابو مزار خان بنگلزئی،منظور احمد بنگلزئی سنئیر اڈیٹر اے جی افس،حاجی غلام نبی بنگلزئی انسپیکٹر ایکسائز د،غلام حیدر بنگلزئی اسپلنجی والے،مرحوم حاجی غلام سرور کے بھائی۔جبکہ حاجی غلام فاروق بنگلزئی،ایس ڈی او ایریگیشن،محمد آصف بنگلزئی ایس ڈی او واسا،،انجنئر یاسر یونٹ سکریٹری بی این پی کلی غریب اباد یحیی بلوچ کے ماموں حاجی محمد اسلم بنگلزئی حاجی عبدالرحیم بنگلزئی ایکیسن پروجیکٹ II کوئٹہ بی اینڈ آر اور حاجی محمد اکرم بنگزئی ڈویژنل اکاونٹ آفسر،محمد اختر بنگلزئی،علی نواز بنگلزئی کے کزن تھے۔ نماز جنازہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول نواب غوث بخش رئیسانی سردار منیر احمد مینگل روڈ نزد پھاٹک بوقت رات 9 بجے پڑھی جائے گی تدفین کلی احمد خانزئی قبرستان برمہ ہوٹل سریاب میں ہوگا۔فاتحہ خوانی بلال مسجد عارف گلی کلی غریب اباد میں لی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں