صوبے میں عوام کے فلاح و بہبود کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ،وزیر اعلی بلوچستان

کوہلو( انتخاب نیوز)وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا گزشتہ روز بارکھان پہنچے جہاں پر کمشنر لورالائی بشیر خان بازئی۔ ڈی آئی جی پولیس لورالائی زون صاحبزادہ بلال عمر۔ڈپٹی کمشنرعبداللہ کھوسہ نے انکا استقبال کیا وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو اور چیف سیکرٹری نے حاجی کوٹ پہنچ کر سردار عبد الرحمٰن کھیتران سے ان کے چھوٹے بھائی سردار ذادہ عبدالرحیم کھیتران کے وفات پر فاتحہ خوانی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی ہے اس موقع پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ صوبے میں عوام کے فلاح و بہبود کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں حالیہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ریلیف جاری ہیں عوام کی خدمت کیلئے ہم سب کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بارکھان کی عوام کیلئے سردارعبدالرحمن کھیتران کی درخواست پر رڑکن میں بوائزانٹرکالج۔دوسٹرکہ تا بغاو روڈ کی تعمیر کیلئے ایک ارب 80 کروڑ روپئے کا پروجیکٹ آخری مرحلے میں ہے کنگری سے رڑکن کو بجلی کی فراہمی کی منظوری اور شہربارکھان ٹاؤن کیلئے 20 کروڑ روپئے دینے کا اعلان کیا ہےجس پر عملدرآمد سے بارکھان شہر کی گلیاں۔بجلی کی تاریں۔واٹرسپلائی اور ٹرانسفارمرز سمیت عوام کے بنیادی مسائل حل ہوں گے وزیر اعلی نے بارکھان ہسپتال کو فوری آپ گریڈ کرنے کےلئے چیف سیکرٹری کو ہدایت جاری کئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں