روس نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی جانب وکٹری راکٹ بھیج دیا

ماسکو:روس کی ریاستی خلائی کارپوریشن روسکوسموس نے ہفتہ کو ایک خصوصی سویوز -2.1 اے کیریئر راکٹ کو پروگریس ایم ایس -14 کارگو خلائی جہاز کے ساتھ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے لئے روانہ کیاہے،یہ بات کارپوریشن نے ایک بیان میں بتائی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سویوز -2.1 اے جسے راکٹ آف وکٹری کا نام دیا گیا ہے کو 0151 جی ایم ٹی پر جنوبی قزاقستان کے بیکنور کاسموڈروم کے لانچ پیڈ نمبر 31 سے روانہ کیا گیا، جس نے کامیابی کے ساتھ خلائی جہاز کومقررہ مدار میں چھوڑا۔اس میں مزید کہا گیا ہے کہ خلائی جہاز 2 ٹن سے زائد مختلف سامان لیکر تین گھنٹے کے دگنی مدار ”سپر فاسٹ”برواز کرنے کے بعد 5 بج کر 12 منٹ جی ایم ٹی پر روس کے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر اترے گا۔روسکوسموس نے ہفتہ کی اس لانچنگ کو نازی جرمنی پر فتح کی 75 ویں سالگرہ سے منسوب کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں