مولانا طارق جمیل کی اپنے طوطے کے ہمراہ دلچسپ ویڈیو وائرل

لاہور:معروف عالم دین اور اسکالر مولانا طارق جمیل کی اپنے پالتو جانوروں کے ساتھ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ انسٹاگرام پر مولانا جمیل طارق کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں معروف عالم دین کو صوفے پر بیٹھے موبائل استعمال کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ عالم دن خوشگوار موڈ میں ہیں اور ان کے کاندھے پر طوطا جب کہ پاس ہی پالتو بلی بیٹھی ہے۔ویڈیو میں طوطا مولانا طارق جمیل کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کررہا ہے جس پر طارق جمیل بھی اس صورتحال سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں