عبدالقدوس بزنجو نے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں 804 خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں 804 مختلف خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی ہے وزیراعلیٰ نے یہ منظوری محکمہ ایس اینڈ جی اے کی بھجوائی گئی سمری پر دی وزیراعلیٰ بلوچستان کا یہ اقدام بے روزگاری کے خاتمے کے حکومتی ایجنڈہ کا حصہ ہے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں 2011 کے بعد بھرتیاں نہیں ہوئی ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان نے سیکریٹری ایس اینڈ جی اے ڈی کو فوری طور پر بھرتیوں کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ بھرتیوں کا عمل صرف اور صرف میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر کیا جائے تاکہ بھرتی کے عمل میں کسی حق دار کی حق تلفی نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں