حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے ہرطریقہ آزمانا چاہیے، مریم نوا ز

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے رکن صوبائی اسمبلی بلال یاسین کی عیادت کے لیے ان کی رہائشگاہ کا دورہ کیا،رکن صوبائی اسمبلی بلال یاسین کے ساتھ ملاقات کے دوران مریم نواز نے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی، انہوں نے قائد مسلم لیگ ن کی طرف سے صحتیابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا،بلال یسین نے عیادت کیلئے مریم نوازشریف کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا،بلال یاسین کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مری کا واقعہ پوری دنیا کے سامنے ہے، وہاں لوگ برف سے نہیں بلکہ حکمرانوں کی نااہلی اور بے حسی کی وجہ سے مرے ہیں، شدید سردی میں خاندانوں کے خاندان مرتے رہے اور یہ بنی گالہ اور وزیراعلی ہاوس میں ہیٹر جلا کر سوتے رہے، وہاں لوگ 36گھنٹوں تک مدد کے لئے پکارتے رہے لیکن کوئی ان کی مدد کو نہیں آیا، عوام کو سب پتہ ہے کہ سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے،مریم نواز نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ اب سیاسی جماعتوں کا ہی نہیں بلکہ عوام کا بیانیہ بن گیا ہے، اب تو سیاسی جماعتوں کو عوام کے کہنے پر چلنا ہوگا، اس حکومت کی نااہلی نالائقی ساری دنیا کے سامنے ہے، عوام عذاب میں عوام مبتلا ہیں، پہلے مجھے لگتا تھا کہ اس حکومت کو مدت پوری کرنی چاہیے، لیکن اب کہتی ہوں کہ حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے کوئی بھی طریقہ آزمانا پڑے تو آزمانا چاہیے،مریم نواز نے کہا کہ بلال یاسین کے ساتھ میں نے اپنے والد اور والدہ دونوں کی انتخابی مہم کے دوران کام کیا ہے، انہوں نے نواز شریف کا ساتھ وفاداری سے نبھا کر بہت سے لوگوں کے لئے مثال قائم کی ہے، یہ پارٹی کے لئے دن رات کام کرنے والے ورکر ہیں، ایسے لوگ بہت کم ہوتے ہیں جنہوں نے وفاداری سے نوازشریف کا ساتھ نبھایا، بلال یاسین پر حملے میں ملوث افراد کے حوالے سے اب کوئی بھی بات چھپی ہوئی نہیں رہ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں