بیلہ، کوئٹہ کا رہائشی دوران سفر حرکت قلب بند ہونے سے چل بسا

بیلہ:حرکت قلب بند ہونے کے سبب دوران سفر کوئٹہ کا رہائشی بیلا میں چل بسا تفصیل کے مطابق اتوار کے روز کوئٹہ سے کراچی جاتے ہوئے کوئٹہ کا رہائشی محمد اسلم ولد محمد طفیل قوم غوری دوران سفر مسافر بس میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا ایس ایچ او بیلا جان محمد جاموٹ اور ریسیکیو 1122 بیلا کی ٹیم نے لاش سول اسپتال بیلا پہنچائی جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے وجہ دل کا دورہ قرار دی ضروری کاروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں