بلوچستان کی ترقی اورملکی سلامتی کامشن جاری رہے گا،وزیرداخلہ

اسلام آباد:وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی اداروں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، بلوچستان کی ترقی اور ملکی سلامتی کامشن جاری رہےگا۔

بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کی جوانوں کی شہادت کی اطلاع پر دکھ ہوا، ملک کی حفاظت پر مامور اہلکاروں پر حملہ بدترین دہشت گردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں