کوئٹہ،سریاب روڈ پر فائرنگ، 4افراد جاں بحق، دو زخمی

کوئٹہ(آن لائن)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب مل کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے گاڑی میں سوار باپ بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز سریاب روڈ مل کے ایریا میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد غلام نبی ولد غلام سرور، غلام سرور ولد کمال خان،محراب خان ولد محمد قاسم اور مقبول آحمد ولد عبدالمالک جاں بحق جبکہ ایک سمیع اللہ ولد محمد نور زخمی ہوگیا ہے۔ جاں بحق ہونیو الوں میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں لاشوں اور زخمیوں کو چیھپا ایمبولینسز کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں