امریکا نے مصر کی فوجی امداد بند کردی

واشنگٹن : امریکا نے مصر میں انسانی حقوق کی صورت حال کو بنیاد بناتے ہوئے اس کی 13 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد روکنے کا اعلان کردیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے انسانی حقوق کے خدشات کے پیش نظر مصر کو دی جانے والی 130 ملین ڈالر کی فوجی امداد بند کی جارہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مصر نے فوجی امداد کے بحالی کے لیے دی گئی شرائط پوری نہیں کیں۔ اب یہ رقم دیگر شعبوں میں منتقل کی جائے گی۔ واضع امریکا نے مصر کی 13 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد گزشتہ برس ستمبر میں روکی تھی۔بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے مصر کی فوجی امداد بند کرنے کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کچھ دن پہلے ہی امریکی حکومت نے مصر کو ڈھائی ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ اور دیگر دفاعی ساز و سامان فروخت کرنے کی منظوری دی تھی۔امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے بیان میں یہ واضح نہیں کہ فوجی امداد کی بندش کا اسلحے کی فروخت کی منظوری پر کیا اثر پڑے گا۔ دریں اثنا امریکی حکام کا کہنا ہے کہ فوجی امداد کی بندش اور دفاعی ساز و سامان کی فروخت الگ الگ معاملات ہیں انہیں ایک دوسرے کے سوتھ جوڑا نہیں جاسکتا۔امریکی حکام کا مزید کہنا تھا کہ مصر کو 2 ارب 20 کروڑ ڈالر مالیت کے 12 سپر ہرکولیس سی 130 فوجی ٹرانسپورٹس طیارے اور 35 کروڑ ڈالر مالیت کا دفاعی رادار نظام فروخت کرنے میں کوئی قانونی رکاوٹ حائل نہیں۔#/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں