میر عبدالقدوس بزنجوکی ہدایت پر8 ماہ سے تعطل کا شکار لنک روڈ کے منصوبے کا دوبارہ سے آغاز

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجوکی ہدایت اور خصوصی دلچسپی کے باعث 8 ماہ سے زائد تعطل کے شکار کوئٹہ پیکج کے منصوبے انسکمب روڈ کالون روڈ اور جناح روڈ کو منسلک کرنے والی لنک روڈ کی تعمیر کے منصوبے کا دوبارہ سے آغاز کر دیا گیا ہے اس منصوبے کی تکمیل سے جناح روڈ اور انسکمب روڈ کی ٹریفک کے لئے متبادل روڈ دستیاب ہو جائے گا اور شہر میں ٹریفک کے دباؤ میں بہت حد تک کمی آئے گی واضع رہے کہ اس سے قبل ڈیڑھ سال سے تعطل کے شکار سریاب روڈ توسیعی منصوبے پر بھی کام کا آغاز ہو چکا ہے اور وزیراعلیٰ کی جانب سے کوئٹہ پیکج میں شامل تمام منصوبوں پر دوبارہ کام کے آغاز کی ہدایت کی گئی ہے اور ان منصوبوں میں تعطل کی وجوہات کو دور کردیا گیا ہے وزیراعلیٰ نے گورنر کے ہمراہ انسکمب روڈ کالون روڈ اور جناح روڈ کے لنک روڈ کے تعمیراتی کام کا معائینہ کیا جہاں انہیں پراجیکٹ ڈائیریکٹر کی جانب سے بریفنگ دی گئی وزیراعلیٰ نے ایک ماہ کے اندر تعمیراتی کام مکمل کر کے سڑک ٹریفک کے لئے کھول دینے کی ہدایت کی
٭

اپنا تبصرہ بھیجیں