پاکستانی اسکواڈ بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شرکت کے لیے چین پہنچ گیا

بیجنگ :پاکستانی اسکواڈ بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شرکت کے لیے چین پہنچگیا، اسکواڈ میں ایک کھلاڑی اور چار عہدیدار شامل ہیں۔گوادر پرو کے مطابق چین میں (کل) جمعہ سے شروع ہونے والے بیجنگ سرمائی اولمپکس گیمز 2022 میں شرکت کے لیے پاکستان کا پانچ رکنی دستہ چین پہنچ گیا ہے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کے سیکرٹری، محمد خالد محمود نے کہا کہ اسکواڈ میں ایک کھلاڑی اور چار عہدیدار شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی دستے نے عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کے ساتھ ساتھ بیجنگ اولمپک سرمائی گیمز 2022 کی ہدایات کے مطابق بیجنگ کا سفر کرنے سے پہلے تمام کوویڈ 19 کی ایس او پیز کو پور ا کیا۔ اسکواڈ میں چیف دی مشن سید نعمان علی، ٹیم لیڈر ندیم اجمل خان اور آفیشل، محمد کریم، ایتھلیٹ محمد قمر مرزا، کوویڈ لائزن آفیسر اور کوچ، آغا حنین عباس خان، اولمپک اتاشی (چین میں پاکستان کے سفارت خانے سے) شامل ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق پی او اے نے اسکواڈ کی منظوری اور سفری انتظامات کیے ہیں محمود نے مزید کہا کہ الپائن اسکیئنگ ایتھلیٹ محمد کریم 16 فروری کو سلالم ایونٹ میں حصہ لیں گے۔ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے عالمی رہنماؤں میں شامل ہونے والے ہیں کیونکہ وہ چین کے ساتھ ”یکجہتی کا اظہار” کرتے نظر آتے ہیں۔ چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے دعوت نامہ موصول ہونے کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمودد قریشی نے 4 فروری کو ہونے والی تقریب میں خان کی شرکت کے فیصلے کی تصدیق کر دی ہے۔ سابق بین الاقوامی کرکٹر وزیر اعظم عمران خان کے 3 سے5فروری تک چین میں ہونے کی توقع ہے۔ اپنے تین روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم خان شی جن پنگ اور چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ سے ملاقاتیں کرنے کے ساتھ ساتھ گیمز میں شرکت کر یں گے۔ امید ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین کے ساتھ پاکستان کی ”آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ” کو مضبوط کرے گا۔ ایف ایم قریشی نے کہا کہ دورے کا بنیادی مقصد اظہار یکجہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ بتاتی ہے کہ پاکستان اور چین ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں