آسٹریلیا،تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر پیرا میڈیکل اسٹاف کامظاہرہ

سڈنی:آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہزاروں نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج کیا ہے۔آسٹریلیا کے اسپتالوں میں کام کرنے والی نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے تنخواہوں میں اضافے اور اسٹاف کی شدید قلت کو فوری طور پر دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کی صنعتی روابط کے کمیشن نے اسپتال کے عملے سے ہڑتال نہ کرنے کی اپیل کی تھی، گزشتہ ایک دہائی میں پہلی مرتبہ نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومیکرون کے باعث آسٹریلیا کے متعدد اسپتالوں اور کورونا ٹیسٹ کے مراکز پر مریضوں کا شدید دباؤ ہے۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست نیو ساتھ ویلز میں 2.5 ملین افراد اومیکروں سے متاثر ہوئے۔احتجاج میں شریک کچھ نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے سڈنی کی مصروف ترین سڑکوں پر کورونا سیفٹی کٹس پہن کر احتجاج کیا۔احتجاج میں شامل نرسوں کا کہنا تھا کہ ان کا رسک الانس 2.5 فی صد سے زائد بڑھایا جائے۔نیو ساتھ ویلز کی انتظامیہ نے کہا کہ ہڑتال کے باعث ریاست کے تمام طبی مراکز میں صحت کی خدمات میں خلل اور تاخیر ہو گی، جس سے مریضوں کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں