جون کے آخر تک 700 وینٹی لیٹرز پاکستان پہنچیں گے، این ڈی ایم اے

اسلام آباد:چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ جون کے آخر تک 700 وینٹی لیٹرز پاکستان پہنچیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے بتایا کہ 700 وینٹی لیٹرز جون کے ا?خر تک پاکستان پہنچ جائیں گے۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ ملک میں لیبارٹریز کی تعداد بھی آٹھ سے بڑھ کر 58 ہو گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں پانچ لاکھ حفاظتی کٹس کا انتظام کر چکے ہیں۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ کچھ عرصے تک این 95 ماسک بنانا شروع کردیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں