سندھ: رمضان المبارک میں جلسے، جلوس، ختم القرآن کے اجتماعات پر پابندی

سندھ حکومت نے صوبے بھر میں رمضان المبارک میں جلسے، جلوس اور ختم القرآن کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یوم علیؓ کے موقع پر مجالس اور جلوس نکالنے پر پابندی ہوگی۔نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ کسی بھی قسم کی مذہبی تقریبات پر سندھ بھر میں پابندی ہوگی۔نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ مساجد میں شبینہ اور ختم القرآن کے اجتماعات پر بھی پابندی ہوگی۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت اور علما کے درمیان 20 نکاتی معاہدے کے بعد فرض نمازوں کے ساتھ ساتھ صلوٰۃ تراویح کی بھی اجازت دے دی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں