کوئٹہ انتظامیہ کی کارروائی، ایک افسر سمیت 5افراد گرفتار
کوئٹہ:کوئٹہ میںایف آئی اے کرائم سرکل کی کارروائی کیسکو کی ایک کروڑ روپے مالیت کی تار بیچنے کی کوشش کر نے والے افسر سمیت 5 افرادگرفتار، ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے حکام کو اطلاع ملی کہ کیسکو کے ایک آفیسر کے ساتھ مل کر کیسکو کے ائیرپورٹ روڈ پر قائم ریجنل سٹور سے بغیر اجازت کاپر تار منتقل کی جارہی ہے جس پر ڈائریکٹر ایف آئی اے عبدالحمید بھٹو اور ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد طارق خان خلجی کی خصوصی ہدایت پرایف آئی اے کی ٹیم نے جبل نور کے مقام پر ایک ٹرک سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ساڑھے سات ٹن سرکاری کاپر تار برآمد کرکے کیسکو کے ایگزیکٹو انجینئرسعید اللہ ، سمیت ملازمین اسٹور کیپر محمد لعل،اسٹور کیپرمحمد یارسیکورٹی اہلکارنظر علی اور پرائیوئٹ ٹھیکیدار علی حسن کو گرفتار کرلیا، ملزمان کاپر کی سروس وائر کی اسمنگلنگ میں ملوث ٹھیکدار علی حسن کے گوادم واقع مشرقی بائی پاس پر منتقل کر رہے تھے ایف آئی اے نے ملزمان کو تھانے منتقل کرکے ایف آئی آر درج کرلی جبکہ انکے دیگردو ساتھی ملزمان کی تلاش جاری ہے


