بلوچستان میں میٹرک کے سالانہ امتحا نات 15مارچ سے شروع ہوں گے

تربت(نمائندہ انتخاب ) میٹرک کے سالانہ امتحانات 15مارچ سے شروع ہوں گے جس کیلئے بلوچستان بورڈ نے تمام ترانتظامات وتیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، مکران بورڈ کے اسسٹنٹ کنٹرولر نے تمام تر امتحانی سامان کیچ ، پنجگور اورگوادرکے امتحانی سینٹروں میں پہنچادیاہے ، بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بلوچستان کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات15مارچ سے شروع ہوں گے جس کیلئے بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بلوچستان کی چیئرپرسن سعدیہ فاروقی ،سیکرٹری بلوچستان بورڈ محمد عظیم ساجدی ،کنٹرولر امتحانات بلوچستان بورڈشوکت سرپرا ہ اور ایڈیشنل کنٹرولر بلوچستان بورڈ شمس اللہ نے مکران بورڈ برانچ تربت کے تما م امتحانی سامان بھجوا دیئے ہیں جنہیں مکران بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن برانچ کے اسسٹنٹ کنٹرولر صغیر احمد بلوچ نے مکران بھرکے امتحانی سینٹروں میں پہنچادیاہے ،مکران بورڈ کے اسسٹنٹ کنٹرولر صغیر احمدبلوچ ، سپرنٹنڈنٹ مرادبلوچ اور چاکر بلوچ کاکہناہے کہ بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن چیئرپرسن سعدیہ فاروقی کی خصوصی ہدایت پر حکومت بلوچستان کے وژن کے تحت نقل پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے لہٰذا تمام طالب علم نقل کاخیال دل سے نکال دیں اور دل لگاکر محنت کریںاس سلسلے میں کیچ ، گوادر اورپنجگور انتظامیہ کاتعاون بھی ہمیں حاصل ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں