حب، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق6افراد زخمی
حب(انتخاب نیوز)شاہ نورانی محبت فقیر درگاہ کے قریب زائرین کی گاڑی کو حادثہ ایک شخص جاں بحق 6افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر حب اسپتال منتقل کردیا گیا،ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی اسپتال ریفر کردیا گیا،جاں بحق شخص نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی،حادثے میں جاں بحق و زخمیوں کا تعلق کراچی کے علاقہ بھٹائی سے بتایا جاتا ہے اس حوالے سے ایدھی ذرائع کے مطابق اتوار کے روز شاہ نورانی محبت فقیر درگاہ کے قریب زائرین کی تیز رفتار شہہ زور ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گیا جسکے نتیجے میں خالد نامی شخص زخمیوں کا تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 6زائرین زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب پہنچایا گیا جہاں پر زخمیوں کو فرسٹ دینے کے بعد ایدھی ایمبولینس سروس کے ذریعے کراچی اسپتال ریفر کردیا گیا جبکہ جاں بحق شخص نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی حادثے میں جاں بحق و زخمیوں کا تعلق کراچی کے علاقہ بھٹائی سے بتایا جاتا ہے۔


