کوئٹہ ، سٹریٹ کرائم میں اضافہ باعث تشویش ہے،جمعیت

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام حلقہ زرغون آباد یونٹ نواں کلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی جس میں زرغون آباد اور نواں کلی میں چوری ڈکیتی اور جرائم کی فراوانی کے ایجنڈا پیش کیا گیا، اورتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو چوروں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے اجلاس میں حافظ عبدالقادر مندوخیل امیر عبداللہ سیلماخیل جنرل سیکرٹری عبداللہ جان ملک پائندخان مفتی عارف شمشیر مفتی عزت اللہ مفتی محمدرحیم ماسٹر عبدالقیوم ماسٹر عبدالخالق نعمان خان شمس الدین واجدخان عبدالرشید نورحسن عیسی خان نے شرکت کی اجلاس اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی ملک سکندر خان ایڈووکیٹ اور دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سٹریٹ کرائم میں اضافہ باعث تشویش ہے، دن دھاڑے عام راہ گیروں سے مختلف علاقوں میں گن پوائنٹ پر موٹر سائیکلوں کے چھیننے، رات کے وقت دوکانوں کے لوٹنے کے واقعات نے ایک بار پھر سر اٹھانا شروع کیا ہے،جرائم کی انسداد صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام شہر کو بدامن عناصر کے رحم وکرم پر نہیں دیکھنا چاہتی، انہوں نے کہا کہ علاقے میں امن وامان کی صورتحال بتدریج خراب ہوتی جارہی ہے مگر صاحب اختیار طبقہ کو کوئی فکر ہی نہیں جو شہر کے باسیوں کے ساتھ ناروا سلوک ہے، سنگین نوعیت کے واقعات کی صرف میڈیا کی حد تک خبر بنائی جاتی ہے اور اس کے بعد کوئی ایکشن عمل میں نہیں لایا جاتا جو باعث افسوس ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں