پنجگور،گرینڈ الائنس بلوچستان کی مرکزی کال پر احتجاجی ریلی نکالی گئی

پنجگور:گرینڈ الائنس بلوچستان کی مرکزی کال پر پنجگور میں بھی آج احتجاجی ریلی نکالی گئی احتجاجی ریلی ماڈل اسکول چتکان تار آفیس سے نکل کر بازار کے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے اللہ اکبر چوک تک پہنچی ریلی کی قیادت گرینڈ الائنس کے ضلعی صدر حاجی فدا نے کی اور جنرل سیکرٹری محمد عارف بلوچ آرگنائزر مجیب الرحمن محمد اعظم بلوچ ودیگر ملازمین کی بڑی تعداد نے ریلی میں شریک تھے مقررین نے احتجاجی ملازمیں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ڈی آر اے ملازمین کا بنیادی حق ہے وفاقی حکومت کے اعلان کے بعد تمام صوبوں نے اپنے اپنے ملازمین کی ڈی آر اے نوٹیفکیشن کئے لیکن حکومت بلوچستان نے گزشتہ سال باقاعدہ وعدہ اقرار کیا کہ دس فیصد سال کے آخر میں لگائیں گے لیکن انہوں نے اپنے وعدے وفا نہیں کئے اور گزشتہ ماہ وفاقی حکومت نے ملک بھر کے ملازمین کو پندرہ فیصد دینے کا اعلان کیا اور تمام صوبوں کو پابند کیا کہ ان پر عمل درآمد کریں لیکن پھر حکومت بلوچستان نے روایتی طور پر اعلان نہیں کئے اور بلوچستان حکومت نے ملازمین کی حق تلفی کا راہ اختیار کیا جو حسب معمول ہوتا آرہا ہے انہوں نے کہا ہے کہ آگر ہمارے ڈی آر اے 25فیصد و جونیئر کیڈر کے اساتذہ کا 50پروموشن کوٹہ جو 2006سے زیر التوا ہیں اور ملازمیں کی اپگریڈ ایش 15مارچ تک عمل درآمد نہیں ہوئے تو وزیر اعلی ہاس کا گھیرا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں