فیصل آباد، جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق


فیصل آباد:فیصل آباد کے تھانہ ڈجکوٹ میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق، مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آبا دکے قریب تھانہ ڈجکوٹ میں دکان کے قبضے کے تنازع پر چچا اور بھتیجا کے د رمیان تکرا ہو گئی جس کے بعد دونوں کے درمیان فائر نگ شرو ع ہو گئی جس کے نتیجے میں چچا اور بھتیجا فائرنگ سے موقع پر ہی جاں بحق جبکہ موقع پر موجود وسیم نامی ملازم بھی گولیو ں کی بھینٹ چڑ ھ گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے موقع آکر مقدمہ درج کر لیا۔
Load/Hide Comments