کراچی، پی ٹی آئی رکن اسمبلی کے گھر پر مظاہرین کا دھاوا

کراچی:کراچی کے علاقے لیاری میں گزشتہ شب بجلی کی بندش پر احتجاج کرنے والوں نے رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد کے گھر پر دھاوا بول دیا۔پولیس نے رکن قومی اسمبلی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے جس میں مظاہرین کے ساتھ کے الیکٹرک کے سی ای او کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد نے کہاکہ بجلی کی بندش کیخلاف احتجاج کرنے والے مشتعل افراد نے ان کے گھر پر پتھراﺅ کیا ہے، جس سے ان کا پوتا بھی زخمی ہوا ہے۔پی ٹی آئی ایم این اے کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں درجنوں کی تعداد میں افراد کو ان کے گھر پر حملے کے لیے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد کی ایک آڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں وہ وفاقی وزیر توانائی حماد سے اظہر سے شکوہ کرتے ہوئے اس حملے کا ذمہ دار ہجوم کے ساتھ کے الیکٹرک کو بھی قرار دے رہے ہیں۔ایس ایس پی سٹی شبیر سیٹھار نے کہا کہ شکور شاد کے گھر پر حملہ نہیں ہوا بلکہ چند لوگوں نے ہلا گلا کیا تھا تاہم عبدالشکور شاد کی درخواست پر بغدادی تھانے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے جس میں کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کو بھی نامز کیا گیا ہے۔ دوسری طرف ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ اس حملے کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو قرار دینا درست نہیں ہے۔ وزیراعظم اور گورنر سندھ اس بات کو یقینی بنائیں کہ حکومتی نمائندے اور عہدے داران اس قسم کے غیر ذمہ دارانہ بیانات نہ دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں