تمام ناراض بلوچ رہنماوں کو مزاکرات کی دعوت دیتے ہیں ,ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ کی پریس کانفرنس

کوئٹہ(انتخاب نیوز)ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں پروٹکول سسٹم ختم کردیاگیا ہے
آج عوام کےسامنے قدوس بزنجو کی تین ماہ کارکردگی رپورٹ پیش کرنےکی کوشش کررہی ہوں،ہیلتھ کارڈ کیلئے شہری نادر سے رجوع کریں،ہلتھ کارڈ میں بلوچستان کے ہر خاندان کے ہر فرد کیلئے 60 ہزار روپے رکھا گیا ہے،ہیلتھ کارڈکا اجرء80 فیصد مکمل ہوچکا ہے،ہیلتھ کارڈ کے زریعےشہری پاکستان بھر کے ہسپتالوں سے مستفید ہوسکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ زراعت میں بہتری کیلئے حکومت ہر ممکن اقدام کررہی ہے،بلوچستان حکومت نے 578 ٹریکٹر 50% فیصد سبسڈی میں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے،زراعت کو ترقی دینے کیلئے 254 کاشکاری ٹینل لگادیئے گئے،کوشش ہے کہ ٹیوویلوں کو شمسی پر منتقل کیا جائے،ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کی روک تھام کیلئے ای ٹریڈنگ سسٹم متعارف کرایا جارہاہے،اپوزیشن کو بھی ترقیاتی فنڈز دیئے کارہےہیں،نشینل ایکشن پلان کے تحت اہم اجلاس ہوا ہے،اجلاس میں ناراض بلوچوں کو مزاکرات کے ذریعے قومی دھارے میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا،بندوق اور طاقت کے زور پر کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا ہے،تمام ناراض بلوچ رہنماوں کو مزاکرات کی دعوت دیتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں