صوبے کے مستقبل کا سودا کرنے کی بجائے مزاحمت کا فیصلہ کیا، ممبر کی حیثیت سے نا اہل لوگوں کا محاسبہ کرونگا،ظہور بلیدی
کوئٹہ (انتخاب نیوز)صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی نے اپنے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئیٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے میں نے عوام کے حقوق اور صوبے کے مستقبل کا سودا کرنے کی بجائے مزاحمت کا فیصلہ کیا۔ میں نے کابینہ کے آئینی فورم پر غریب صوبے کے 30 ارب کے وسائل کی بندر بانٹ پر آواز اٹھائی اور اس کرپشن کے بازار کا حصہ بننے سے انکار کیا اب ایک ممبر کے طور پر نااہل لوگوں کا محاسبہ کروں گا
Load/Hide Comments


