چوہدری شجاعت کی زرداری ہاؤس آمد، تحریک عدم اعتماد پر مشاورت
پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم (ق) کے سربراہ و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کیلئے اسلام آباد میں زرداری ہاؤس پہنچ گئے۔وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی چودھری شجاعت حسین کے ہمراہ ہیں۔ زرداری ہاؤس میں چوہدری شجاعت اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ملاقات جاری ہے۔دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز چوہدری شجاعت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے بھی ان کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔
Load/Hide Comments


