مستونگ،کوروناکے کیسز سامنے آنے سے سیل کئے گئے محلہ زرخیلان کے مکینوں کا روڈ پر نکل کر احتجاج

مستونگ:کوروناوائرس کے کیسز سامنے آنے سے سیل کیاگیامحلہ زرخیلان کے مکین احتجاج کرتے ہوئے محلے سے باہر روڈ پر نکل کر احتجاج کیا،اہلیان محلہ کا کہنا تھا محلہ زرخیلان کو سیل ہوئے14 دن ہوگئے ہمیں سخت مشکلات کا سامناہے،سیل کو اب مزید ختم کیاجائے۔انھوں نے کہاکہ پورا محلہ 14 روز سے قرنٹین میں ہیں جس کے وجہ سے اہل محلہ کو سخت مشکلات کا سامنا ہیں۔انہوں نے کہاکہ کوروناوائرس سے محلے میں چند گھر کے لوگ متاثر ہوئے،مگر انتظامیہ نے پورے علاقے کے لوگوں کو محسور کردیاہے اور ہمیں پازیٹیو اور نیگیٹو کیسز کا رزلٹ تک نہیں دکھایاجاتاجس کی وجہ سے اہل محلہ سخت زہنی کوفت میں مبتلاہے۔احتجاجی مظاہرین سے اسسٹنٹ کمشنر یاسر اقبال بلوچ، آر آر ٹی کے سربراہ ڈاکٹر وحیدعلیزئی اور ایس ایچ سٹی نے مزاکرات کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ نے میڈیکل ٹیم نے محلے میں کوروناوائرس کے مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد محلہ سمیت پورے علاقے کے عوام کی حفاظت اور کوروناوائرس سے بچانے کیلئے محلہ کو سیل کیاتھااور میڈیکل ٹیم نے محلہ کو 2 مئی تک کیلئے سیل کیاتھاکہ کوروناوائرس کا مزید پھیلاؤ کو روک سکے۔انھوں نے کہاکہ محلے کا سیل 2 مئی کو ختم ہوگا۔اہلیان تعاون جاری رکھیں اور اس طرح احتجاج سے دوسرے لوگوں کو بھی خطرہ ہوسکتاہے۔کامیاب مزاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔


