بلوچستان میں کورونا واٸرس کے پھیلاو کی شرح 0.54 فیصد ریکارڈ
کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 0.54 فیصد ریکارڈ 2 نٸے کیس رپورٹ ہوئے، میڈیا کوارڈنیٹر محکمہ صحت بلوچستان ڈاکٹر وسیم بیگ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2 نٸے کیس پورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 35429 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوا جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 34980 ہوگئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 72 ہے جن میں سے ہاٸی فلو کے 2 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے 377 اموات ہوچکی ہی ہے
Load/Hide Comments


