آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان عہدے کا چارج چھوڑے بغیر کراچی چلے گئے

کوئٹہ:بلوچستان کا محکمہ جیل خانہ جات ڈیڑھ ماہ سے بغیر آئی جی کے چل رہا ہے سروسز ٹربیونل نے آئی جی جیل کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات دئیے ، آئی جی جیل عہدے کا چارج چھوڑے بغیر کراچی چلے گئے ،صوبائی حکومت اس عہدے کیلئے مناسب آفیسر کا انتخاب نہیں کرسکی ہے محکمہ جیل خانہ جات کے گریڈ بیس کے سینئر ترین افیسر تین سال سے او ایس ڈی ہیں ۔ بلوچستان کا محکمہ جیل خانہ جات پچھلے ڈیڑھ ماہ سے آئی جی سے محروم ہے جس کی وجہ سے محکمے کے سارے کام ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں تین سال سے او ایس ڈی محکمہ جیل خانہ کے سینئر ترین افیسر ملک شجاع الدین کاسی نے محکمہ پولیس کے آفیسر عثمان غنی صدیقی کی آئی جی جیل تعیناتی کو سروسز ٹربیونل میں چیلنج کیا ،عدالت نے 27جنوری کو شجاع کاسی کے حق میں فیصلہ دے دیا تو آئی جی جیل خانہ جات عثمان غنی صدیقی بغیر چارج چھوڑے محکمے کی گاڑیاں لیکر کراچی چلے گئے، دوسری جانب بلوچستان کے محکمہ داخلہ نے بھی ان کو عہدے سے ہٹانے اور محکمہ سینئر ترین افیسر شجاع کاسی کے آئی جی جیل خانہ جات تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا اب صورتحال یہ ہے کہ بلوچستان محکمہ جیل خانہ جات بغیر آئی جی کے چل رہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں