شیطان کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے قیدکرنے کا تجربہ کیا جارہا ہے، حافظ حمد اللہ
کوئٹہ :پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا حافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ عمران خان کی جانب سے اپوزیشن کوگالیاں دینا حواس باختگی ہے، یہ زبان لفنگوں کی توہوسکتی ہے مگر وزیراعظم کی نہیں ہوسکتی،یہ پہلا رمضان ہے جس میں شیطان ایڈوانس میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے قیدکرنے کاتجربہ کیاجارہاہے اپوزیشن کے ہاتھوں مولاناکی قیادت میں یہ تجربہ کامیاب ہوجائیگی۔گزشتہ روز لوئر دیر جلسے میں وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر شدید رد عمل دیتے ہوئے حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے اپوزیشن کوگالیاں دینا حواس باختگی ہے، یہ زبان لفنگوں کی توہوسکتی ہے مگر وزیراعظم کی نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب آپ کو تمیز سکھانے کا وقت گزرچکاہے، اب آپ کے رونے دھونے کاوقت آگیا ہے، یہ پہلا رمضان ہے جس میں شیطان ایڈوانس میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے قیدکرنے کا تجربہ کیا جارہا ہے، اپوزیشن کے ہاتھوں مولاناکی قیادت میں یہ تجربہ کامیاب ہوجائے گا۔عمران خان لاعلاج بیماری میں مبتلا ہے اورلاعلاج کاکوئی علاج ممکن نہیںعمران خان نے نیوٹرل کوجانورکہہ کر آئی ایس پی آرکی بڑی عزت افزائی کی یہ پہلا رمضان ہے جس میں شیطان ایڈوانس میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے قیدکرنے کاتجربہ کیاجارہاہے اپوزیشن کے ہاتھوں مولاناکی قیادت میں یہ تجربہ کامیاب ہوجائیگی۔


