سندھ اور پنجاب کو 50 فی صد پانی کے شارٹ فال کا سامنا

اسلام آباد : ملک میں پانی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا۔ سندھ اور پنجاب کو 50 فی صد پانی کے شارٹ فال کا سامنا ہے ۔ ارسا ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب پانی کے بحران سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔پنجاب میں گندم کی فصل کو آخری پانی لگنے کا وقت ہے۔پنجاب کو 43 ہزار کیوسک کے بجاے 29 ہزار کیوسک پانی مل رہا ہے۔تربیلا بدستور ڈیڈ لیول پر ہے، منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 1 لاکھ ایکڑ فٹ رہ گیا۔ ارسا ذرائع کا کہنا ہے کہ ارسا نے پنجاب کو مقرر کردہ حصے کے مطابق پانی کے استعمال کی ہدائت کی ہے ۔ پنجاب نے ارسا کی ہدائت ماننے سے معذرت کر لی۔ پنجاب کا موقف ہے کہ طلب کے مطابق پانی استعمال نہ کیا تو گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ پانی کے بحران کی بڑی وجہ دریاے کابل میں پانی کا بہاو نہ ہونے گے برابر ہے۔دریاے کابل میں پانی کا بہاو 3 سے 4 ہزار کیوسک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں