کراچی، انچولی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بی ایریا کے علاقے انچولی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے سلمان حیدر نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ سلمان حیدر شیعہ مسنگ پرسن کمیٹی کے سرگرم رکن تھے۔ واقعہ پر مجلس وحدت المسلمین نے افسوس کا اظہار کیا۔
Load/Hide Comments


